Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن پلان کو مسترد کردیا،عمران خان سے لندن میں ان کی ملاقات اچانک ہوئی تھی پلان نام کی کوئی چیز نہیں، طاہر القادری

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:02

ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن پلان کو مسترد کردیا،عمران خان سے لندن میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے لندن میں ان کی ملاقات اچانک ہوئی تھی پلان نام کی کوئی چیز نہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں طاہر القادری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے طویل ترین مشترکہ اجلاس میں قوم کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے لیکن اس اجلاس میں کوئی بھی قانون سازی نہیں ہوئی یہ سراسر ظلم ہے اگر کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو لوگ حکمرانوں کوباہر نکال دیتے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غریبوں اور امیرون ‘ حکام اور محکموں اور ظالم اور مظلوم کیلئے الگ الگ قانون ہے حکومت ہماری ایف آئی آر کا ذکر تو کرتی ہے لیکن یہ بتائے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو چھوڑ دیں باقی نامزد ملزمان میں سے آج تک کوئی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ لندن پلان بارے بیانات سراسر جھوٹ ہے جسے مسترد کرتاہوں لندن میں عمران خان سے اچانک ملاقات ہوئی یہ ملاقات طے شدہ نہیں تھی اور نہ ہی اس پر کوئی ایجنڈا زیر بحث ایا عمران خان سے اور بھی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی غلط ہے کہ لندن میں ہماری ملاقات کسی تیسری قوت یا شخص نے کروائی تھی اس ملاقات میں کوئی تیسرا شخص موجود نہیں تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی صدر کے دورے کا کوئی خواب و خیال بھی نہیں تھا جسے اس کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر کہا کہ میری چوہدری شجاعت کی پارٹی سے باقاعدہ ملاقات ہوئی جس میں ایک ایجنڈے پر بات ہوئی تھی اور ہمارے درمیان کچھ معاملات طے ہوئے ایک اور سوال پر کہا کہ میں کوئی شجر ممنوع نہیں کہ کوئی ملاقات نہ کر سکے۔ مجھے سے جو بھی ملنے آئے گا اس کا خیر مقدم کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :