Live Updates

جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی،خیبرپختون خوا ہ میں تعلیمی نصاب میں تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق نصاب میں بنیادی تبدیلی نہ کی تو جماعت اسلامی صوبائی حکومت سے نکلنے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے، پروفیسر محمد ابراھیم خان

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:09

جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی،خیبرپختون ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ کے امیر پروفیسر محمد ابراھیم خان نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا ہ میں تعلیمی نصاب میں تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق نصاب میں بنیادی تبدیلی نہ کی تو جماعت اسلامی صوبائی حکومت سے نکلنے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔عام انتخابات مئی 2013 ءء میں فوج نے باجوڈ،مہمندکی نشست،سوات کی دو قومی اسمبلی اور و صوبائی نشستوں اور بونیر کی دو قومی اسمبلی کی جیتی ہوئی نشستوں کو جماعت اسلامی سے زبردستی چھین کرمخالف کو کامیاب کروادیا۔

میڈیا بھی چمک کے زیر اثر تھا۔طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سازش کے تحت ناکام کئے گئے۔شمالی وزیر ستان فوجی اپریشن کے نتیجہ میں دس لاکھ سے زاہد متاثرین IDPsبنیادی سہولیات سے محروم قسمہٰ پرسی کی زندگی گزانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اپریشن مسائل کا حل نہیں جو علاقے کلیر ہوچکے ہیں وہاں متاثرین شمالی وزیر ستان کو باعزت طورپر واپس بھیجاجائیں۔عمران خان انا اور ضد چھوڑ کر سیاسی جرگہ کی شرط مان لیں۔

آسلام اباد کی سٹرکوں کو خون سے نہلانے کی سازش کو ناکام بنائیں۔جماعت اسلامی امریت کا راستہ ملک میں روکنا چاہتی ہے اور پاکستان کو بحران سے نکلانے کے لیے جماعت اسلامی نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے عام انتخابات مئی 2013 ءء کے نتائج تسلیم کریں۔کراچی میں بدآمنی اور لاشوں کی سیاست بیروئن ملک سے کنٹرول کی جارہی ہے۔

حکیم سعید کا قاتل گورنر ہاوس میں بھیٹا ہوا ہے تو امن کس طرح آسکتا ہے۔جماعت اسلامی سنجانی کے دفر پر حملہ کرکے دو کارکنان کو شہید کردیا گیاجامعہ کراچی کے ڈین کو سرعام گولیوں سے بھون ڈالا گیا ۔کراچی کی بدآمنی اور قتل عام میں ایم کیو ایم کا ہاتھ ہے ۔نواز شریف پر بھی کراچی کے قتل عام کی براہ راست زمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 94 دی مال جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے دفتر میں پرہجوم پرس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر عوامی نیشنل پارٹی پی کے چودہ کے سا بق امیدوار سید زاھد علی شاہ گیلانی نے خاندان اور ساتھوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پرس کانفرس میں امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ معراج الدین خان ایڈوکیٹ ،حاجی انوار اسلام ،عنایت الرحمان اور سید ماجدشاہ بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ کے امیر پروفیسر محمد ابراھیم خان نے کہا ہے کہ ملک بدترین سیاسی بحران اور انتشار کا شکار ہے۔

جماعت اسلامی نے ملک کو بحران سے نکالنے میں ایک مثبت اور متحرک کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمزور سے کمزور جمہوریت مضبوط سے مضبوط امریت سے بہتر ہے پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور فعال جمہوری اداروں سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات مئی 2013ءء ایک تماشہ اور ڈھونک تھا فوج نے گن پوائنٹ پر جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی مہمند ،باجود ایجنسی کی دو قومی اسمبلی کی نشستیں،سوات کی دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں،بونیر کی قومی اسمبلی کی نشست گن پوائنٹ پر ہم سے چھین کر مخالف امیدوار کو کامیاب کروادیا۔

عوام الیکشن ٹربینل سے مایوس ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی فور سیل تھا جس کے پاس دولت تھی اس کو میڈیا پش کررہا تھا اور جو ہماری طرح فقیر تھے وہ عوام کی طاقت ہونے کے بادوجود دولت کی چمک سے مات کھا گئے۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کو ایک سازش کے تحت ناکام بنادیا گیا ۔فوجی اپریشن مسائل کا حل نہیں۔پاکستان میں جتنے بھی اپریشن ہوئے وہ ناکام ہوئے ۔

شمالی وزیر ستان میں ۱۵جون سے فوجی ااپریشن شروع کیا گیا فوج اور ISPR کہتا ہے کہ ۸۰ فیصد علاقہ کلیر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں فوج اور ISPR ہر روز دعوعہ کیا جاتا ہے کہ اتنے دھشت گرد مار دیے گئے مگر ایک بھی دھشت گرد کا نام یا اس کی نعیش میڈیا کے سامنے نہیں لائے گئی شمالی وزیر ستان میں آزاد میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے دس لاکھ سے زاہد متاثرین اپنے ملک میں IDPS بن چکے ہیں پہلے ان کو سکولوں میں جگہ دی گئی بھر ۲۸اگست کے بعد ان کو سکولوں سے نکال دیا گیا اب وہ کھلے آسمان کے نیچے بے سروسامانی کے عالم میں قسمہ پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہ فون اور ائی ایس پی ار کہتی ہے کہ ہم نے ۸۰ اسی فیصد علاقہ کلیر ہوچکا ہے تو ان باعزت قبائلیوں کو باعزت طور پر باحفاظت ان کے علاقوں میں واپس بھیجاجائیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے سنجانی ٹاون میں جماعت اسلامی کے دفتر پر مسلح حملہ کرکے ان کے دو کارکان کو شہید کردیا گیا ایک روز قبل جامعہ کراچی کے ڈین کو بھی سرعام گولیاں کا نشانہ بنایا گیا کراچی میں خون کی ہولی اور بدآمنی کے پیچھے ایم کیو ایم ہے حکیم سعید کا قاتل گورنرہاوس میں موجو د ہے۔

۲۲سالوں سے خودساختہ جلاوطنی پر جانے والا بیروئن ملک سے قتل عام کی ھدایات دئے درہا ہے۔کراچی کے قتل عام کی زمہ داری بھی براہ رات میاں محمد نوازشریف پر عائد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کراچی میں ٹارچر سیل ہیں پی پی پی کے سابق وزیر داخلہ نصراللہ بابر نے کامیاب اپریش کیا اپریشن میں جن پولیس اہلکاروں اور افسران نے شرکت کی ایم کیو ایم نے ان کو چن چن کر مار ڈالا۔

پرویز مشرف نے جس کو گورنر لگایا پی پی پی حکومت اور اب نواز شریف بھی کی بھر پور حمایت کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو باعزت راستہ دینے کے لیے سیاسی جرگہ نے جو فارمولا پیش کیا ہے وہ مسائل کا حل ہے۔چاہئے کہ عمران خان جوڈیشل کمشن کو مان لیں۔مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔اسلام اباد کی سٹرکوں کو خون میں بہلانے کی سازش کرنے والوں کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی جرگہ نے پرامن اور دور رست حل نکلانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امریت کا راستہ ملک میں روکنا چاہتی ہے اور پاکستان کو بحران سے نکلانے کے لیے جماعت اسلامی نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے عام انتخابات مئی 2013 ءء کے نتائج تسلیم کریں۔جماعت اسلامی پاکستان میں قران و سنت ﷺ کا پاک نظام لانے کی جدوجہد جاری رکھے گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات