پنجاب حکومت کی طرف سے دہشتگردوں کا ساتھی قرار دیئے

جانے والے گلو بٹ نے اپنی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

جمعہ 19 ستمبر 2014 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت کی طرف سے دہشتگردوں کا ساتھی قرار دیئے جانے والے گلو بٹ نے اپنی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ۔

(جاری ہے)

شاہد عزیز عرف گلو بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست گزار کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم حکومت نے نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر اسے نظر بند کر دیا، درخواست کے مطابق پنجاب حکومت نے چند دن قبل اسے دہشت گردوں کا ساتھی قرار دیتے ہوئے اسکی نظر بندی میں مزید توسیع کر دی ہے،درخواست گزار کے مطابق ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی میں کسی بھی شخص کو نظر بند نہیں کیا جا سکتا لہذا عدالت درخواست گزار کی نظربندی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رہا کرنے کا حکم دے ۔