حکومت کو امن وامان کی بہتری کا دعویٰ زیب نہیں دیتا ،عبدالحق ہاشمی

جمعہ 19 ستمبر 2014 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر اور مرکزی رہنماء مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کو امن وامان کی بہتری کا دعویٰ زیب نہیں دیتا انسانی معاشرے میں امن کی بہتری سب کے لئے ضروری ہے اور انسانی معاشرے میں کسی بھی انسان کی جان ضائع نہ ہوحکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کی قوانین پرعملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے ملک میں قانون کی حکمرانی اورریاست رٹ قائم کرے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

19ستمبر۔

(جاری ہے)

2014ء“سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون کی عملداری ہونی چاہئے کہ اگرکوئی شخص جرم کرتاہے تواسے قانون کے مطابق سزادی جائے گزشتہ پانچ سال سے صوبے میں قتل وغارت گری جاری تھی جس میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے بہتری کے آثار نظر آرہے تھے جس سے عوام کو خوش محسوس ہورہی تھی ان حالات پر کنٹرول کرنا بہتری کی علامت تھی لیکن ایک بار پھر حالات خرابی کی جانب بڑھ رہے ہیں لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں اور ان میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے حکومت نے گزشتہ ایک برس کے دوران حالات کو کچھ بہتر بنانے کی کوشش ضرور کی ہے اور بہر حال بہتر بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہئے کسی بھی خوف کو بالا ء تاک رکھ کر جو لوگ یا گروہ اس میں ملوث ہے ان کا تدارک کرنے کیلئے حکومت ان کے خلاف مقدمات قائم کرکے انہیں عدالت میں پیش کرے تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا مل سکے حکمران ڈھکے چھپے الفاظ میں بات کرتے ہیں اس طرح بات کرنے کی بجائے کھل کر بات کرنی چاہئے تاکہ جو غلط کام کرتے ہیں انہیں قانون کی گرفت میں لایا جاسکے عام آدمی سے تو چھپاتا ہے یہ اس کی اپنی مصلحت ہے حکومت کی کوئی مصلحت نہیں حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملکی قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون اور ریاست کی رٹ قائم کریں جو لوگ جرم کرتے ہیں ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے اور انہیں جرم ثابت ہونے پر سزا دی جائے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے جب تک لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک معاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔