شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے 12 سال بعد فلم میں بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:37

شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے 12 سال بعد فلم میں بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹھی کی نئی فلم میں بطور جوڑی 12 سال بعد جلوہ گر ہونگے۔ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹی کی آئندہ فلم میں بطور ہیرو ہیروئن دکھائی دینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایشوریہ نے اپنے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے‘ اب وہ فٹ ہیں۔ روہت شیٹھی اس فلم کی عکسبندی شاہ رخ خان کی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ فین‘ کی عکسبندی مکمل کرواتے ہی شروع کر دینگے۔ اداکار شاہ رخ اور ایشوریہ ماضی میں فلم ” جوش“ محبتیں اور ” دیوداس “ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں، ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :