Live Updates

عمران خان کیخلاف اشتعال انگیزبیان،راناثنا اللہ پرمقدمہ درج

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:40

عمران خان کیخلاف اشتعال انگیزبیان،راناثنا اللہ پرمقدمہ درج

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے حکم پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا اور شر انگیز بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ملتان کے تھانہ چہلیک میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ 153 دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاد اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے اور لوگوں کو آبپارہ آمد پر ان کو جوتے مارنے کی ترغیب دی تھی، جس کے بعد ملتان کے شہری کی جانب سے ملتان ہائی کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے بازیبا الفاظ کے خلاف درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے شہریوں کو تشدد پر اکسایا ہے اور عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے، رانا ثناء اللہ کے بیان سے امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا اندیشہ ہے، لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر ہائی کورٹ ملتان بینچ نے درخواست گزار کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس تھانہ چہلیک کو رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ س

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :