کامیڈی فلم بلوندر سنگھ فیمس ہوگیا کے نئے گانے ’کون سمجھاوے‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:50

کامیڈی فلم بلوندر سنگھ فیمس ہوگیا کے نئے گانے ’کون سمجھاوے‘ کی ویڈیو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) گلوکارمیکا سنگھ اور شان کی ایک ساتھ پہلی کامیڈی فلم بلوندرسنگھ فیمس ہوگیاکے نئے گانے کون سمجھاوے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔بالی ووڈ کے نا مور دو پلے بیک سنگرز میکا سنگھ اور شان نے گانے کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جن کی ایک ساتھ پہلی فلم بلوندر سنگھ فیمس ہوگیاکے ٹریلر کے بعدنئے گانے کون سمجھاوے کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کو ن سمجھاوے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو میکا سنگھ ہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں یہ میکا مو سیقی کی دھن پر ناچتے گاتے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں میکاسنگھ نا صرف اپنی آواز اور اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر اور میوزک ڈائیریکٹر بھی ہیں۔ ہدایتکار سنیل اگن ہوتری کی اس فلم میں میکا اورشان کا نام بھی ایک ہی یعنی بلوندر سنگھ ہے جوکہ ہیرو بننے کیلئے کو ششیں کر رہے ہیں۔ میوزک اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں میکا اور شان کے علاوہ انوپم کھیر بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم میں سنی لیون نے بھی ایک ا?ئٹم نمبر کیا ہے۔میکا سنگھ اور شان کے مداح ان دونوں سٹارز کو بڑی سکرین پر اداکاری کر تا اس سال19ستمبرکو دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :