طالبان نے کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ہفتہ 20 ستمبر 2014 13:14
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کابل سے تعلق رکھنے والے تحریک کے کمانڈر محمد حسن کی دو روز قبل شمالی وزیرستان میں بویا کے مقام پر پاکستانی فوج کیساتھ جھڑپ میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کمانڈر حسن کچھ عرصہ قبل افغانستان کی جیل سے رہائی پا کر دوبارہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان میں جہادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
تنظیم نے کہاکہ بویا میں پاکستانی فوج پر یہ حملہ مقامی طالبان، محسود مجاہدین اور تحریک طالبان کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں اس کا دعوی ٰہے کہ سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔(جاری ہے)
شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ فورسز اور حکومت نے غیروں کی ایماء پر شمالی وزیرستان میں جس آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا تھا وہ مکمل طور پر ناکامی کا شکار ہو چکا ہے انھوں نے 900 ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کی ہلاکت اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کی مکمل تباہی، شمالی وزیرستان کے اکثر علاقے کلیئر کرنے، ملالہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری، کراچی سمیت مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں تحریک طالبان کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بیانات کو مسترد کر دیا۔
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کے مطابق تمام سینٹرل کمانڈز مکمل طور پر محفوظ اور فعال ہے اور وہ اہم اہداف کو نہایت کامیابی سے نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ملالہ حملے کے ذمہ دار وں کے نام پر جن لوگوں کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے کالعدم تحریک طالبان کا کہنا تھا کہ وہ ان میں سے کسی کو بھی اپنے رکن کی حیثیت سے نہیں جانتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.