بھارتی میڈیا چینی صدر ژی جن پنگ کے قصیدے پڑھنے لگا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 13:45

بھارتی میڈیا چینی صدر ژی جن پنگ کے قصیدے پڑھنے لگا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ بھارت کو مقامی میڈیا نے کس نظر سے دیکھا۔ بھارتی اخبار ٹائمز ناؤ نے چین کے صدر کی وزیراعظم مودی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویر لگائی اور لکھا کہ چین اور بھارت کو سرحدی تنازعات جلد حل کرنے چاہیئیں۔

(جاری ہے)

دی ہندو اخبار نے تبصرہ کیا ہے کہ چینی صدر نے اپنا دورہ مثبت انداز میں شروع کیا اور دونوں ملکوں میں کئی قدریں مشترک ہیں۔

ا س اخبار نے یہ بھی لکھا کہ مودی اور ژی نے اس دورے میں کام کی باتوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو انجوائے کیا۔ بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ لکھتا ہے کہ لداخ میں چینی فوج کی جانب سے بھارتی سرحدی علاقے کی خلاف ورزی وزیراعظم نریندرمودی کے لیے چین کا پیغام ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیلی ویڑن میڈیا بھی چینی صدر کے دورے کو براہ راست نمایاں کوریج دیتا رہا۔