دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:19

دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایس ایس پی عرفان بلوچ اور ایس پی فدا جانوری کی قیادت میں سائٹ پولیس کراچی کے ضلع غربی کے میٹرول میں قبرستان کے نزدیک 50 کلو گرام دھماکہ خیزمواد، 7 آئی ڈی ایز،2 ڈائنامائٹ،6 ریمورٹ سرکٹ بمعہ بیٹری ، 4 ہینڈ کریکر،ایک اوزی رائفل،2 نائن ایم ایم پسٹل برآمد کرنے پر شاباشی دیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو مذکورہ کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کی جس پر آئی جی سندھ پولیس نے کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سکھر ایئرپورٹ پر بتایا تھا کہ آپریشن میں برآمد ہونے والا مواداور اسلحہ تحریک طالبان پاکستان (ڈیرہ آدم خیل گروپ)نے کراچی میں عید الضحی ٰکے موقع پر دہشت گردکاروائیوں کے لئے چھپا کر رکھا تھا جو کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ان عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیئے وزیر اعلیٰ سندھ نے حال ہی میں کراچی پولیس کی جانب سے 7 خطرناک دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کے واقعے کو سراہا اور اسے سندھ پولیس کی بہادری اور بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کیاس موقع پر آئی جی سندھ پولیس جو کہ اس وقت سکھر ائیرپورٹ پر موجود تھے ان کو ہدایت کی کہ وہ ایسے بہادر اور وطن دوست پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کریں جس کے لئے حکومت سندھ انہیں تمام تر مدد فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ کراچی کو مکمل طور پر جرائم سے پاک کرنے کا پی پی پی حکومت کا عہد ہے جس پر ہم ہر صورت میں عمل درآمد کریں گے۔