سندھ میں سیلاب سے اب تک 257دیہات اور 88ہزار لوگ متا ثر

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) سندھ میں سیلاب سے اب تک 257دیہات اور 88ہزار لوگ متا ثر ہو ئے ہیں جن کو محفو ظ مقامات پر منتقل کر نے کے لیے ریسیکو کا آپریشن جا ر ی ہے یہ بات سیکریٹری آبپا شی با بر آفندی کی جانب سے بتا ئی گئی ہے ان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تیس ہزار کے قریب مال مویشی بھی متا ثر ہو ئے ہیں جن مین سکھر ضلع میں متا ثر ہو نے وا لے مویشیوں کی تعداد آٹھ ہزار اسی ہے ان کے مطابق سکھر ضلع میں سیلاب سے تئیس ہزار دو نوے لو گ متا ثر ہو ئے ہیں سکھر ضلع سمیت اندوروں سندھ متاثرین کو طبی و امدادی سہو لت فراہم کر نے کے لیے پندرہ سے زائد کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں پر بڑی تعداد میں متا ظرین کو طبی سہو لت فراہم کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا دریا ئے سندھ میں سیلاب کے پا نی کا زور ٹو ٹ چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام حفا ظتی بندوں کو مضبوطبنا دیا ہے اس لیے کو ئی خطرہ نہیں تا ہم اگر کو ئی بڑا سیلا بی ریلی آیا بھی تو اس سے نمٹ لیں گے ۔

#

متعلقہ عنوان :