نئی مردم شماری، الیکشن کمیشن نےحکومت سےفوری اصلاحات کامطالبہ کردیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 15:44

نئی مردم شماری، الیکشن کمیشن نےحکومت سےفوری اصلاحات کامطالبہ کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے نئی مردم شماری اور حلقہ بندياں کی جائیں جب کہ اليکٹرانک ووٹنگ مشين اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیاں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ضروری، الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔



ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نئی اصلاحات پر مبنی دس تجاویز انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حوالے کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ حکومت آرٹیکل دو سو چوبیس میں ترامیم متعارف کرائے ۔

(جاری ہے)

بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کو نا گزیر قرار دیا ہے ۔

کمیشن مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا چاہتا ہے، ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو جلد از جلد ووٹ کا حق دیا جائے۔ پارلیمنٹ کی مخصوص نشستیں ' سیٹوں کے بجائے ووٹوں کے تناسب سے دی جائیں۔

الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا ہے پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پر نوے کے بجائے ایک سو بیس دن میں انتخابات کرانے کی چھوٹ دی جائے، الیکشن کمیشن کو انتخابات سے ساٹھ دن قبل حتمی پولنگ اسکیم جاری کرنے اور ریٹرنگ افسران سمیت تمام پولنگ اسٹاف پر زیادہ سے زیادہ اختیار دیا جائے۔ س