امریکاکاپاکستان کوبارودی سرنگوں سےبچانےوالی گاڑیاں دینےکااعلان
ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:34
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی دفاعی اور سلامتی کے ادارے ڈی ایس سی اے کی جانب سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق امریکا پاکستان کو 160 بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا۔ بکتر بند گاڑیاں بارودی سرنگوں اور دھماکوں سے سیکیورٹی اہل کاروں کو محفوظ رکھ سکیں گی۔ ویب سائٹ پر جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی سہولت کے ساتھ اس کی لاگت کا تخمینہ 198 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔
جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سے متعلق پاکستان کی جانب سے 160 نوی اسٹار ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کی درخواست دی تھی،جس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے اسپئر پارٹس،ٹیسٹنگ، تیکنیکی دستاویزات اور گاڑیوں کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔
(جاری ہے)
واضح رہے یہ درخواست ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے، جب پاک فوج کی جانب سے اہم اور بڑا آپریشن "ضرب عضب" دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری ہے، جب کہ خیبر ایجنسی کے علاقوں میں بھی محدود اسکیل پر کالعدم طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز برسرپیکار ہیں۔
ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کے حصول کیلئے پہلی بار رواں سال مارچ میں بات چیت کا آغاز ہوا تھا، جب امریکا کی جانب سے افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد اضافی ساز و سامان اتحادیوں کو فروخت کرنے کا بیان سامنے آیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.