مستونگ ‘ مسلح شدت پسندوں نے دو آئل ٹینکر نذر آتش کر دیئے ‘ ڈرائیور اور کلینر بال بال بچ گئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:37

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح شدت پسندوں نے دو آئل ٹینکر نذر آتش کر دئیے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے تفتان کوئٹہ ہائی وے پر دو آئل ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ٹینکر میں آگ لگ گئی ‘ واقعہ میں ڈرائیور اور کلینر بال بال بچ گئے ٹینکر پڑوسی ملک ایران سے تیل لے کر آ رہا تھا تاہم لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس بعد کی تصدیق کی باقی ہے کہ یہ تیل قانونی طریقے سے لایا جا رہا تھا یا اسمگلنگ کے ذریعے۔