پیرمحل ، نامعلوم کارسوار نوسرباز ہزاروں روپے مالیت کے بکرے خریدکرجعلی نوٹ دیکر بکرے ہتھیاکرلے گئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:40

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) تین کس نامعلوم کارسوار نوسرباز ہزاروں روپے مالیت کے بکرے خریدکرجعلی نوٹ دے کر بکرے ہتھیاکرلے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر660/1گ ب کے رہائشی اظہر عباس ولد خضر حیات قوم چدھڑکے گھر تین کس کارنمبر LEB-9506رنگ بلیک ماڈل 2010ء میں آئے اوردوعدد بکرے مالیتی 20,20ہزارروپے میں خریدکیے رقم مبلغ چالیس ہزار روپے بصورت 8نوٹ مبلغ 5000ہزار روپے نمبرز H6584262، H6584270، H6584260، H6584269، H6584263، H6584144، H6584279، H6584268دیئے اور بکرے لیکر کا رمیں ڈال لئے اور چلے گئے اظہر عباس نے جب نوٹ قریبی بینک سے چیک کروائے تو نوٹ جعلی نکلے متاثرہ اظہر عباس نے نامعلوم نوسربازوں کیخلاف تھانہ پیرمحل میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔