ایشین گیمز: پاکستان کی 14-0 سے فتح
ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:01
انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاکستان نے ایشین گیمز مینز ہاکی میں تین کھلاڑیوں کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے اپنے سری لنکا کو 14-0 سے ہرا دیا۔ جنوبی کوریا کے انچیون میں جاری 17ویں ایشین گیمز میں ہفتے کو مینز فیلڈ ہاکی مقابلوں کے گروپ بی میں پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔
پاکستان نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ میں 14-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تاہم کپتان عمران احمد سب سے کامیاب کھلاڑی رہے جنہوں نے پینالٹی کارنر پر چار گول اسکور کیے جبکہ عمر بھٹہ اور محمد رضوان سینئر نے تین تین فیلڈ گول اسکور کیے۔(جاری ہے)
پاکستان
کی جانب سے محمد عرفان نے دو، محمد وقاص اور محمد توثیق نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ٹورنامنٹ میں اپنے تائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستانی ٹیم کل اپنا دوسرا میچ چین کے خلاف کھیلے گی جبکہ 25 ستمبر کو روایتی ہندوستان سے مقابلہ ہو گا۔گرین شرٹس گروپ میں اپنا آخری میچ 27 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے۔
اس سے پہلے گروپ اے میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے سنگاپور کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے زیر کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.