نیا ٹنڈولکر ، پرتھوی کی عمر 14 سال ، تشہیری معاہدہ 36 لاکھ کا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:27

نیا ٹنڈولکر ، پرتھوی کی عمر 14 سال ، تشہیری معاہدہ 36 لاکھ کا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 16 سال کی عمر میں اپنا بین الاقوامی کریئر شروع کیا تھا لیکن ان کو پہلا تشہیری معاہدہ کرنے کے لیے چھ سال کا انتظار کرنا پڑا۔ ابھی پرتھوی شا نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز نہیں کیا ہے اور اتنی کم عمر میں اتنا بڑا تشہیری معاہدہ کرنے والا پہلا بھارتی کھلاڑی بھی بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرتھوی شا نے گزشتہ سال ممبئی میں سکول لیول کے کرکٹ ٹورنامنٹ ہیرس شیلڈ میں اپنے سکول رضوی سپرنگ فیلڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک ہی اننگز میں ریکارڈ 546 رنز بنائے تھے۔ وہ غریب خاندان سے ہے اور مالی مدد ملنے کے بعد اس کا کافی حوصلہ بڑھے گا۔ اب یہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں کہ کرکٹ کھیلنے کا خرچ کہاں سے آئے گا۔ پرتھوی کے کوچ راجو قادری نے بتایا کہ پرتھوی ، سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈ ولکر کے ساتھ بھی کئی بار پریکٹس کر چکا ہے اور خود سچن پرتھوی کے کھیل سے بہت متاثر ہے اور اسے کئی تجاویز بھی دے چکا ہے۔