ممکنہ سیلابی صورت حال سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورت حال سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا ہے ۔وزیرا عظم نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔سکھر بیراج میں 11لاکھ کیوسک پانی آنے کی اطلاعات تھیں اور کچے کے علاقے میں چاول ،گنے اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بند کا سنبھالنا انڈس ریور کمیشن کا کام ہے ۔انہوں نے یہ کام نہیں کیا ۔ہم نے اربوں روپے خرچ کرکے بند مضبو ط کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کچے کے علاقے میں نقصان میں پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سیلاب سے تباہ کاری نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور سندھ میں بھی سیلاب کپاس پر اثر انداز ہوا ہے ۔اگر نقصان نہ ہوتا تو ہم کپاس برآمد کرسکتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :