ٹھٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما قتل،واقعے کے بعد شہر میں ہڑتال کاروبار بند، ایس ٹی پی اور مقتول کے ورثاء کا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعش سمیت دھرنا،آج سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:28

ٹھٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما ..

ٹھٹھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) ٹھٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ، سندھ ترقی پسند پارٹی ( ایس ٹی پی ) کے مرکزی رہنما قتل، واقعے کے بعد شہر میں ہڑتال کاروبار بند، ایس ٹی پی اور مقتول کے ورثاء کا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعش سمیت دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ کے قریب بیراج موری کے مقام پر واقع سماں گوٹھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ حسن سموں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ انکے تین عزیز نظیر احمد ،مجید ،برکت سموں زخمی ہوئے جہنیں ہسپتال میں داخل کردیا ہے واقعے کی اطلاع پر ایس ٹی پی کے کارکناں و سماں برادری کے افراد بڑی تعداد میں پہنچ گئے واقعے کے متعلق مقتول کے بیٹے جمیل سموں نے بتایا کے میرے والدکو میرے ہی عزیز وڈیروں نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے دوسری جانب ایس ٹی پی کے کارکنوں و مقتول کے عزیزوں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر چھ گھنٹے تک دھرنا بھی دیا واقعے کے بعد ٹھٹھ شہر میں ہڑتال کرائی گی جس سے کاروباری مراکز بند ہوگئے پولیس نے مقتول کامریڈ حسن سموں کی نعش ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی آخری اطلاع تک کیس درج نہ ہوسکا ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا اپنے عزیزوں کے ساتھ زمین کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا دریں اثنا ٹھٹھ پولیس نے قتل کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے دریں اثنا ایس ٹی پی کے مرکزی جنرل سیکریڑی حیدر ملاح نے کامریڈ حسن سموں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ اسے ایک بڑا قومی المیہ قرار دیا حسن سموں پارٹی کا سرگرم رہنما تھا اس کے قتل میں پیپلز پارٹی ٹھٹھ کے رہنما گل محمد سموں کامریڈ حسن سموں کے قتل کا اہم ملزم ہے پیپلز پارٹی حکومت چلائے یا ملزماں کو بچائے انہوں نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر آج(اتوار کو ) سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔