دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان، بنیادی شرح سود 10 فیصد برقرار

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:14

دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان، بنیادی شرح سود 10 فیصد برقرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء)اسٹیٹ بنک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ اگلے دو ماہ کے لئے بنیادی شرح موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ بیان کے مطابق پالیسی ریٹ دس فیصد پر ہی برقرار رہے گا۔ مرکزی بنک نے مسلسل پانچویں مرتبہ بغیر کسی ردوبدل کے شرح سود موجودہ سطح پر ہی رہنے دی۔ مالیاتی حلقے اِسی فیصلے کی توقع کر رہے تھے۔ تاجر طبقے نے شرح سود دس فیصد پر ہی برقرار رکھنے جانے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔