آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، 15 دہشت گرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:53

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، 15 دہشت گرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ زمینی اور فضائی کاروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ بویہ سے 5 کلو میٹر جنوب مشرق میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے دوران جھڑپ ہوئی جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا نائب صوبیدار مزمل شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے غلام خان کے جنوب مشرق گورستائی نالا کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 دہشگرد ہلاک جبکہ 4 بارود سے بھری گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کاروائی میں دہشتگردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے آپریشن ضرب عضب کے دوران کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شاہد اللہ شاہد کے مطابق محمد حسن دو روز قبل بویہ میں ہونیوالی جھڑپ میں مارا گیا تھا۔