Live Updates

دھرنا نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت بروئے کار لانے کافیصلہ،وزیراعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، زیادہ دیر نہیں لگے گی: عمران خان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:53

دھرنا نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت بروئے کار لانے کافیصلہ،وزیراعظم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت کو بروئے کار لانے کافیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں دھرنے کے دوران پی ٹی آئی پنجاب کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت کو بروئے کار لانے کافیصلہ کیا گیا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو دھرنوں میں کارکنوں اور عوام کی مزید شرکت یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، زیادہ دیر نہیں لگے گی، حکومت سے نجات ہی عوامی مشکلات اور مسائل کا حل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات