جھنگ نواحی علاقے قائم بھروانہ میں نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا لڑکی کی والدہ اور بھائی بھی جھلس گئے ،

تیزاب گردی کے واقعے سے شبنم کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹروں کی گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:34

جھنگ نواحی علاقے قائم بھروانہ میں نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی پر ..

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)نواحی علاقے قائم بھروانہ میں نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا واقعے کے نتیجے میں لڑکی کی والدہ اور بھائی بھی جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے قائم بھروانہ میں عصمت اللہ نامی نوجوان نے حق نواز کے گھر اس کی بیٹی شبنم کا رشتہ مانگا، حق نواز کی جانب سے انکار پر عصمت اللہ مشتعل ہوگیا اور گزشتہ رات دیوار پھلانگ کر حق نواز کے گھر میں جا گھسا اور شبنم پر تیزاب سے بھری بوتل انڈیل دی جس سے اس کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا، جب کہ اس دوران شبنم کی ماں اور بھائی بھی تیزاب سے زخمی ہوگئے ، واقعے کے فوری بعد تینوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے سے شبنم کی حالت تشویشناک ہے اس کے جسم کا 90 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ اس کی آنکھوں کی بینائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پولیس نے شبمنم اور اس کے گھر والوں کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔