خادم پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دورے شروع ،

ونیکے تارڑ سے ڈرائیور کو گاڑی یارمحمد گاؤں کی طرف موڑنے کا حکم دے دیا‘ انتظامیہ لاعلم رہی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:37

خادم پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دورے شروع ،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ اضلاع کے دور دراز دیہات میں جا کر امدادی و بحالی کی سرگرمیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اچانک غیر اعلانیہ دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ہفتہ کے روز وہ حافظ آباد کے علاقے ونیکے تارڑ پہنچے تو امدادی و میڈیکل کیمپوں کے معائنہ کے بعد نواحی دیہات کے دورے پر روانہ ہوئے لیکن راستہ میں انہو ں نے ڈرائیور کو گاڑی کا رخ کسی دوسرے دیہات کی جانب موڑنے کا کہا وہ خراب سٹرک پر 15کلومیٹر کا سفر کر کے بیک یار محمد گاؤں پہنچے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ وزیراعلیٰ کے اس دورے سے لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کی آمد پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے اور وزیراعلیٰ کااچانک دورہ عوامی اجتماع میں بدل گیا۔شہبازشریف نے ایک گھنٹہ تک گاؤں میں قیام کیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ متاثرین سے مسائل دریافت کئے۔ شہبازشریف متاثرین میں گھل مل گئے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ بحالی کے کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔حکومت نہ صرف ان کو ان کی محنت کا معاوضہ دے گی بلکہ نوجوانوں کو روز گار بھی میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :