سرحد پار دو سو سے زائد عسکریت پسند کشمیر میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، بھارتی فوج

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:52

سرحد پار دو سو سے زائد عسکریت پسند کشمیر میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار دو سو مسلح عسکریت پسند عبور کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے منتظر ہیں ۔ بھارتی فوج نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بھی بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوج کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل سبھراتا ساہا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے دو سو مسلح عسکریت پسند کشمیر میں داخل ہونے کیلئے بالکل تیار بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ عسکریت پسند کشمیر میں حالیہ سیلابی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ فوج اور ان عسکریت پسندوں کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعدشدید مشکلات کے باوجود ہم نے سکیورٹی صورتحال کو کمزور نہیں ہونے دیا ۔

متعلقہ عنوان :