گھوٹکی، چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ڈہرکی میونسپل کا ملازم اپنی بیمار بیوی اور بچوں سمیت دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:04

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ڈہرکی میونسپل کا ملازم اپنی بیمار بیوی اور بچوں سمیت ہاتھ والی ریڑہی پر بیوی کے علاج کے لیئے بیوی کو ڈہرکی شہر میں مدد کے لیئے گلی گلی گھومتا رہا،کہیں سے مدد نہ ملنے پر ڈہرکی ٹاؤن آفس پہنچ گیا ،ماں باپ کو بے بس دیکھ کر معصوم بچوں کی آنکھیں کسی مسیحا کی منتظر ،ٹاؤن آفیسر اور انتظامیہ کی آفسوں کو تالے لگے ہوئے ہیں وڈیروں کی اوطاقوں پر ڈہرکی ٹاؤن کا دفتری کام کیا جاتا ہے جائیں تو جائیں کہاں ۔

ٹاؤن ملازم ریاض احمد شیخ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازم ریاض احمد شیخ چا ر ماہ سے تنخواہ سے محروم گزشتہ روز بیماری اور تنگدستی سے بیزار ہوکر اپنی بیمار بیوی نومود بچے اور پانچ بچوں سمیت بیوی کو گند کچرا اٹھانے والی ریڑھی میں ڈال کر ڈہرکی شہر کی گلیوں اور محلوں میں مدد کے لیئے مارا مارا پھرتا رہا لیکن کسی خدا ترس نے مدد نہ کی اور آخر کار ڈہرکی ٹاؤن آفس پہنچ کر ٹی ایم او آفس کے سامنے احتجاجن بیٹھ گیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹاؤن ملازم ریاض احمد شیخ نے کہا کہ اپنی بیوی کے علاج کے لیئے ڈہرکی ٹی ایم او عبدالجبار مہر کو درخواست دی تھی جس پر ٹی ایم او عبدالجبار مہر نے مجھے آفس سے دھکے دے کر نکال دیا انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں گھر میں فاقہ کشی ہے بیوی کا علاج کہاں سے کرواؤں لیکن ٹاؤن افسران کو ہم پر بلکل ترس نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ڈہرکی ٹاؤن کی آفس کو تالے لگے ہوئے ہیں اور ٹاؤں آفیسر اپنا دفتری کام وڈیروں کی اوطاقوں پر جا کر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک تنخواہ نہیں ملتی تب تک اپنے بیوی بچوں سمیت ٹی ایم او کے دفتر کے سامنے احتجاجن بیٹھا رہوں گا انہوں نے اعلی حکام اور وزیر بلدیات سے انصاف کی اپیل کی اور جلد از جلد تنخواہ کہ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی بیمار بیوی کا علاج کرا سکے ۔

متعلقہ عنوان :