ہنگو : فائرنگ سے جے یو آئی ف کے رہنمامولانا شیرعالم فاروقی جاں بحق

اتوار 21 ستمبر 2014 11:06

ہنگو : فائرنگ سے جے یو آئی ف کے رہنمامولانا شیرعالم فاروقی جاں بحق

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) ہنگو میں دوآبہ کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی ف کےمقامی رہنمامولاناشیرعالم فاروقی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جے یو آئی ف کےمقامی رہنمامولاناشیرعالم فاروقی علاقہ توراغنڈی میں اپنے حجرے کے سامنے کھڑے تھےکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ آپریشن شروع کردیا،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے

متعلقہ عنوان :