کراچی: حسین آباد میں ہوٹل پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

اتوار 21 ستمبر 2014 11:06

کراچی: حسین آباد میں ہوٹل پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) کراچی کے علاقے حسین آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل پر ناشتہ کے لئے موجود تین افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے میڈیکل سینڑ کے قریب قائم ہوٹل کے باہر بیٹھے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا۔ ہوٹل پر مرغ چھولے بھی فروخت کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنھوں نے ناشتے کے لئے آنے والے 3 گاہکوں اور ایک دکاندار کو نشانہ بنایا۔گولیاں لگنے سے 4 افراد شدید زخمی ہوئےجنھیں ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیالیکن اسپتال پہنچنے تک تین زخمی دم توڑ گئے تھے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے،،جبکہ اطراف میں موجود افراد سے معلومات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :