Live Updates

الطاف حسین نے سندھ کو مشرقی، مغربی اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیدی،تحریک انصاف کے قائدین نے مجھ پر قتل کے الزامات لگائے لیکن میں نے کبھی تحریک انصاف کے قائدین پر کوئی الزام نہیں لگایا، قائد ایم کیو ایم

اتوار 21 ستمبر 2014 14:43

الطاف حسین نے سندھ کو مشرقی، مغربی اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیدی،تحریک ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے مشرقی سندھ، مغربی سندھ اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے بھی بن جائیں گے اور سندھ بھی نہیں ٹوٹے گا۔لندن میں اپنی 61ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کراچی میں جلسہ کرنے پر پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جب سیاست میں آئے تھے تب بھی انہیں خوش آمدید کہا تھا اور آج بھی انہیں کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اور اسفند یار ولی بھی کراچی آئے تو ہم انھیں بھی خو ش آمدید کہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائدین نے ان پر قتل کے الزامات لگائے لیکن انہوں نے کبھی تحریک انصاف کے قائدین پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کو مبارک باد دی تھی۔الطاف حسین نے صوبہ سندھ کو مشرقی سندھ، مغربی سندھ اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے بھی بن جائیں گے اور سندھ بھی نہیں ٹوٹے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات