اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں پاکستان سے تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کردی ،سیلاب میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار

اتوار 21 ستمبر 2014 14:55

اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں پاکستان ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں پاکستان سے تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے انہوں نے اس خواہش کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف کولکھے گئے ایک خط میں کیا۔

(جاری ہے)

بان کی مون نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے سے متعلق پاکستانی حکومت کی کوششوں کوسراہا ۔ انہوں نے سیلاب میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ۔