وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،قومی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 21 ستمبر 2014 15:37

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،قومی امور پر تبادلہ خیال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں پر بات چیت کی ۔ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو پنجاب میں آنے والے حالیہ سیلاب بارے بریفنگ دی اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :