Live Updates

آج کراچی میں جلسہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مک مکا تھا: پرویز رشید

اتوار 21 ستمبر 2014 20:38

آج کراچی میں جلسہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مک مکا تھا: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں جلسے سے پہلے یہ طے کیا گیا تھا کہ آپ ہمارے خلاف کچھ نہ بولیں اور ہم آپ کے خلاف کچھ نہیں بولیں گے، آج ہونے والا جلسہ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ملک مکا کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس منہ سے قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جبکہ وہ خود بجلی کا بل تک ادا نہیں کرر ہے اور پوری قوم کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، عمران خان کے یہ جلسے اسلام آبادمیں جاری دھرنے سے بھاگنے کا ایک نیا طریقہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ جان چھڑانے ہی کراچی گئے تھے۔

عمران خان نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو کیا اس کی اینٹیں گجرات کے چوہدری اور جھنگ کا قادری لگائیں گے؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات