ہنگو میں پولیس چوکی اور موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

پیر 22 ستمبر 2014 11:56

ہنگو میں پولیس چوکی اور موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) قاضی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی پولیس چوکی اور وہاں موجود موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں واقع پولیس چوکی سے اہلکاروں کی موبائل معمول کے گشت پر روانہ ہورہی تھی کہ ایک دوسری گاڑی میں سوار افراد نے چوکی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :