ایران میں عدلیہ نے پیغام رسانی کیلئے مشہور واٹس ایپ، وائبر اور ٹینگو پر پابندی لگانے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیدیا

پیر 22 ستمبر 2014 12:15

ایران میں عدلیہ نے پیغام رسانی کیلئے مشہور واٹس ایپ، وائبر اور ٹینگو ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ایران میں عدلیہ نے پیغام رسانی کے لیے مشہور واٹس ایپ، وائبر اور ٹینگو پر پابندی لگانے کے لیے حکومت کو ایک مہینے کا الٹی میٹم دے دیا ‘عدلیہ کے مطالبے سے ملک میں پہلے سے انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو مزید تقویت ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں آن لائن مواد کو فلٹر کرنے کی ایک پالیسی لاگو ہے جس کی وجہ سے مشہور ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر غیر قانونی سافٹ وئیرز کی مدد کے بغیر رسائی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی عدلیہ میں دوسرے درجے کے ایک رکن غلام حسین محسنی نے ٹیلی کمیونیکشن وزیر محمود واعظی کو ایک خط لکھا ہے۔مقامی میڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں محسنی نے زور دیا کہ یہ پیغامات جرم ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت موجودہ انتظامیہ کے خلاف بھی ان ایپلی کیشنز کے ذریعے ایسے ہی پیغامات پھیلائے گئے تھے۔محسنی کے مطابق اگر وزارت ٹیلی کام نے مناسب اقدامات نہ اٹھائے تو عدلیہ مجرمانہ نوعیت کے مواد پر مبنی سماجی نیٹ ورکس کو بند کرنے کے لئے مداخلت کریگی۔ڈپٹی پولیس چیف جنرل حسین آستری نے کہا ہے کہ وہ امام خمینی کی مقدس روایات کی توہین پر مبنی ان پیغامات کی بنیاد کا کھوج لگا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :