سانگھڑ ، فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما ء خلیفہ اللہ بخش جونیجو کے قتل کے خلاف جونیجو برادری کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 22 ستمبر 2014 14:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما حر جماعت کے نائب خلیفہ اللہ بخش جونیجو کے قتل کے خلاف جونیجو برادری کا احتجاجی مظاہرہ‘ اس سلسلے میں جونیجو برادری کے خیر محمد جونیجو‘ لمیوں خان جونیجو کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے سرعام معزز شخصیت اللہ بخش جونیجو کو بینک ڈکیتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :