سانگھڑ، گھر میں رہزنی کے دوران زخمی قاری جاں بحق‘ کیس داخل‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

پیر 22 ستمبر 2014 14:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) گھر میں رہزنی کے دوران زخمی قاری فوت‘ کیس داخل‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل منگلی تھانہ کی حدود نواحی گاؤں چک نمبر 3 میں نامعلوم مسلح افراد گھر میں لوٹ مار کی مزاحمت پر قاری محمد ہاشم چنہ مہتمم جامعہ العلوم خدام الصوفیہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے جسے نازک حالت میں نواب شاہ روانہ کردیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے بھائی الہ بخش چنہ نے منگلی تھانہ میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف قتل کا کیس داخل کرایا۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی‘ مرحوم کو نواحی چک نمبر 3 میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں مقامی لوگوں اور مولوی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر قاری شاہ نواز کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :