افغانستان نے تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے کردیا

پیر 22 ستمبر 2014 16:54

افغانستان نے تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان، مہمند ایجنسی چیپٹر کے ایک سابق ترجمان اکرام اللہ مہمند کو پاکستان کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکرام اللہ کو کچھ عرصہ قبل افغان نیشنل آرمی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اکرام اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم دفتر خارجہ یا حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام اللہ مہمند کو مزید تفتیش کے لیے مہمند ایجنسی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ۔