چینی فوج کی متنازعہ علاقے لداخ میں مبینہ مداخلت ، بھارتی بٹالینز ہائی الرٹ

پیر 22 ستمبر 2014 18:43

چینی فوج کی متنازعہ علاقے لداخ میں مبینہ مداخلت ، بھارتی بٹالینز ہائی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) بھارت نے لداخ میں چین سے ملحقہ سرحد پر پندرہ بٹالینز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بھارتی اخبار کا دعوی ہے کہ چین کی فوج متنازعہ علاقے لداخ میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق چینی فوج نے دو بار بھارتی سرحدوں کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد بھارت نے لداخ میں چین سے ملحقہ سرحد پر پندرہ بٹالینز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بھارتی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ چین کے پچاس فوجی نو گاڑیوں میں سوار ہو کر متنازعہ لداخ کے سرحدی علاقے تیس آر پر پوائنٹ پر پہنچے جبکہ 35 فوجی پہلے ہی وہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :