پنجاب حکومت نے متعدد افسران کوگریڈ 18میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن جاری

پیر 22 ستمبر 2014 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کوگریڈ 18میں ترقی دیدی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز اختر کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات ،ملک نور محمد اعوان کو گریڈ18میں ترقی دے کر محکمہ اینٹی کرپشن ،افشاں کرن امتیاز کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ،طارق محمود ظفر کو کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈی سی او گوجرانوالہ ،ریحانہ فرحت اورشاہد حسین کلیانی کو 18گریڈ میں ترقی دے کر محکمہ اینٹی کرپشن ،خالد محمود ٹیپو کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات ،عامر احمد خان کو گریڈ 18میں ترقی دے کر این ڈی ایم،صائمہ یونس کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈی او سی جہلم ،محمد طارق کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولزکام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی او سی راجہ محمد اشرف ،ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ عامرندیم خان،محمد احمد ،ڈی اوسی زاہد اکرم ، ڈی او سی میانوالی غلام مصطفی ،ایڈیشنل کلکٹر حافظ آباد نعمان حفیظ کوبھی گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :