پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں کے دوران جاں افراد کے ورثاء کو دیئے گئے امدادی چیک باؤنس ہو گئے

پیر 22 ستمبر 2014 19:00

پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں کے دوران جاں افراد کے ورثاء کو دیئے ..

چھانگامانگا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے جاں افراد کے ورثاء کو دیئے گئے امدادی چیک باؤنس ہو گئے ، چیک کیش نہ ہونے پر نوجوان سکتے میں آکر بیہوش ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چھانگامانگا کے دیہاتوں محمد ی پور اور مقام میں حالیہ بارشوں سے چھتیں گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے تین افراد کے ورثاء میں حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ دنوں ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں نے 16,16لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے تھے۔

جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء 16,16لاکھ روپے کے چیک ملنے کے بعد جب بینک گئے تو انہیں بتایا گیا کہ اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے چیک باؤنس ہو گئے ہیں ۔چیک کیش نہ ہونے کا سن کر مسیحی خاندان کا نوجوان سکتے میں آکر بے ہوش ہوکر گرگیا ۔جاں بحق افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ 16,16لاکھ روپے کے جو چیک دئیے گئے تھے وہ صرف حکومت کی طفل تسلی ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :