متحدہ عررب امارات کا سعودی قومی دن پر شاہ عبداللہ کو خراج تحسین،برج العرب پر سعودی فرمانروا کی تصویر آویزاں،سوشل میڈیاپر غیرمعمولی پذیرائی

پیر 22 ستمبر 2014 19:21

متحدہ عررب امارات کا سعودی قومی دن پر شاہ عبداللہ کو خراج تحسین،برج ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)سعودی عرب میں 84 ویں قومی دن کو پورے قومی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ قومی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر بھی خوب میلہ لگا ہے جبکہ دبئی کے آئیکونک ہوٹل برج العرب کو خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی تصویر سے سجایا گیا ہے اورانہیں قومی دن کے موقع پر ھدیہ تبریک پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برج العرب پر شاہ عبدللہ کے پورٹریٹ کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی ملی ہے۔ نہ صرف سعودی شہری بلکہ متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کے شہریوں نے بھی شاہ عبداللہ کی تصویر کو پسند کیا ہے اور انہیں اپنی جانب سے قومی دن پرمبارک باد پیش کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پر شاہ عبداللہ کی برج العرب کی پیشانی پر جگمگانے والی قد آدم تصویر کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان گہری دوستی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج(منگل 23 ستمبر کو )84 واں قومی دن منایا جا رہا ہے۔