طلاق یافتہ خواتین کیخلاف انٹرنیٹ پر ریمارکس نہ دئیے جائیں، سعودی مفتی اعظم ،ایسے طرز عمل سے گریز کریں جس سے خاندان اور شخصیات کو نقصان پہنچتا ہو،شیخ عبدالعزیزکابیان

پیر 22 ستمبر 2014 19:55

طلاق یافتہ خواتین کیخلاف انٹرنیٹ پر ریمارکس نہ دئیے جائیں، سعودی مفتی ..

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سعودی عرب میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے انٹرنیٹ اور سماجی میل جول کی ویب سائٹس پر طلاق یافتہ بیویوں اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے اس طرز عمل سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالعزیز الشیخ نے یہ بات سعودی سوشل میڈیا میں زیر بحث ایک حالیہ موضوع کے بعد کہی ہے جس میں ایک خاتون نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکے شوہر نے شادی کے 20 سال بعد انہیں ایک ساتھ تین طلاقیں دی تھیں جسکے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا، جب وہ عدالتی چارہ جوئی کیلئے گئیں تو ان کے سابق شوہر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ان کے خلاف توہین اور ہتک آمیز ریمارکس درج کئے اور انہیں کجرو قرار دیا۔

سعودی مفتی اعظم نے شہریوں اور مسلمانوں سے کہا کہ وہ ایسے طرز عمل سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کے کسی بھی اقدام سے خاندان اور شخصیات کو نقصان پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :