نئے ڈی جی آئی ایس آئی کون ہیں؟

پیر 22 ستمبر 2014 22:34

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کون ہیں؟

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان کے سب سے اہم انٹيلينجس ادارے انٹر سروسز انٹيليجنس يعني آئي ايس آئي کا نيا سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو مقرر کيا گيا ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق لیفٹيننٹ جنرل رضوان پانچ اکتوبر کو آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جنرل رضوان اختر سندھ رینجرز کے سربراہ کے طور پر کراچی میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر چکے ہیں اور گذشتہ ہفتے ہي اِس عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ مبصرین کہتے ہیں کہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج، اپنے ادارے کے سیاست میں ملوث ہونے کے تاثر کو ختم کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :