نعمان اعجاز حج کی سعادت حاصل کرنے کل سعودی عرب روانہ ہونگے

منگل 23 ستمبر 2014 11:45

نعمان اعجاز حج کی سعادت حاصل کرنے کل سعودی عرب روانہ ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) سینئر اداکار نعمان اعجاز حج کی سعادت حاصل کرنے کل بدھ کوسعودی عرب روانہ ہونگے جبکہ انکی اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے وطن واپسی ہو گی ۔”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ میں خود کو بڑا بڑا خوش قسمت سمجھتا ہوں جسے خدا کے گھر سے بلاوا آیا ہے جس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اوپر والے کے اختیا ر میں ہے کہ وہ جس کو چاہے اپنے گھر کی زیارت کروائے ۔میں نے ایسے ارب پتی لوگ دیکھے ہیں جن کے پاس بے پناہ دولت ہے مگر قدرت کی طرف سے ان کا بلاوا نہیں آتا ۔ انہوں نے کہاکہ حج مسلمانوں پر فرض ہونے کے ساتھ ایک بڑا امتحان بھی ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ حج کر نا آسان ہے مگر اس کو برقرار رکھنا مشکل ترین ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ میرا اپنے رب سے رابطہ ہوجائے جو تاعمر برقرار رہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ حج کے دوران اپنے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

متعلقہ عنوان :