Live Updates

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو طلب کر لیا

منگل 23 ستمبر 2014 11:47

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفٰی دینے والے ارکان اسمبلی کو 25 اور 26 ستمبر کو طلب کر لیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپیکرکی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی ، علی محمد خان اور اسد عمر کو 25 ستمبر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی ، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو 26 ستمبر کو اسپیکر چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے ۔

اسپیکر چیمبر کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین کو ایڈریس کیے تھے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے استعفے اسپیکر کے نام دیں ۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات