Live Updates

عمران سے دوستی کا رشتہ ہے، تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا ‘جاوید میانداد

منگل 23 ستمبر 2014 12:35

عمران سے دوستی کا رشتہ ہے، تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا ‘جاوید ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ عمران خان سے دوستی کا رشتہ ہے اگر تحریک انصاف میں شامل ہونا ہوتا تو کب کا شمولیت اختیار کر چکا ہوتا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ عمران خان جس نظام کی تبدیلی کی بات کر رہے ہم اس جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں اور صرف میں ہی نہیں اور بہت سی شخصیات انہیں سپورٹ دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے تحریک انصاف میں شامل ہونا ہوتا تو کراچی کے جلسے میں اس کا اعلان کر چکا ہوتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :