سنگیتا کراچی میں دو نئے ٹی وی سیریلز میں کام کریں گی

منگل 23 ستمبر 2014 13:50

سنگیتا کراچی میں دو نئے ٹی وی سیریلز میں کام کریں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کراچی میں دو نئے ٹی وی سیریلز میں کام کریں گی۔ سنگیتا گذشتہ کئی سال سے کراچی میں ہی کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ ماہ قبل انہوں نے دو فلموں پر کام شروع کیا تھا اور لاہور میں کچھ وقت بھی گزارا تھا اب وہ ایک بار پھر کراچی میں ٹی وی سیریل کی ریکارڈنگ کروائیں گی جبکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کیلئے وقت نکال لیں گی۔ ایک فلم کی عکسبندی کراچی میں جبکہ دوسری کی لاہور اور دیگر مقامات پر ہونی ہے۔ ان فلموں کی عکسبندی جلد شروع ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :