ایس ایس پی سانگھڑ کی اسپیشل ٹیم کی چھاپہ مار کارروائی‘ ایک پاؤ سے زیادہ ہیروئن برآمد‘ ملزم گرفتار

منگل 23 ستمبر 2014 14:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ایس ایس پی سانگھڑ کی اسپیشل ٹیم کی چھاپہ مار کارروائی‘ ایک پاؤ سے زیادہ ہیروئن برآمد‘ ملزم گرفتار‘ ہیروئن کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر ان کی خصوصی ٹیم نے اے ایس آئی محمد افضل کی قیادت میں کھپرو شہر میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نوید رند کے اڈے پر چھاپہ مار کر اس کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کھپرو تھانہ میں مقدمہ نمبر 114/14 درج کرلیا ہے۔