سانگھڑ ،پکسری میں دو برادریوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی

منگل 23 ستمبر 2014 14:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سانگھڑ کے نواحی علاقے پکسری میں دو برادریوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سے نظامانی اور بگٹی برادری میں زرعی زمین اور میٹھے پانی کی جھیلوں کی ملکیت پر تنازع چل رہا ہے جس کے باعث منگل کے روز دونوں برادریوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد غلام مصطفی کھوکھر اور حسن کھوسو جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار کے مطابق ان دووں برادریوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے منگل کے روز دونوں برادریوں کی جانب سے ایک دوسرے پر بھاری اسلحہ سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے گاؤں پکسری کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور گاؤں میں بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے علاوہ ازیں گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :