امریکہ نے ایرانی حکام کی داعش کیخلاف تعاون کی تجویز مسترد کردی

منگل 23 ستمبر 2014 14:50

امریکہ نے ایرانی حکام کی داعش کیخلاف تعاون کی تجویز مسترد کردی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) امریکہ نے ایرانی حکام کی داعش کیخلاف تعاون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام اور اسلامک سٹیٹ کیخلاف کارروائی دونوں بالکل الگ معاملات ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی کہ اگر امریکہ جوہری پروگرام کے معاملے پر جاری مذاکرات میں لچک دکھائے تو ایران، عراق اور شام میں اسلامک سٹیٹ کیخلاف جنگ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ ترجمان وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکا نے تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام اور اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی دونوں الگ معاملات ہیں۔

متعلقہ عنوان :